پاکستانتازہ ترین

اسلام آبادہائیکورٹ،ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر650کارکنوں کی فوری رہائی کا حکم

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ہائی کورٹ اسلام آباد نے ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے تمام گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس انور کاسی نے گرفتار کارکنوں سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے گزشتہ روز 650گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے اسلام آباد انتطامیہ، پولیس اور وفاق کو نوٹسز بھی جاری کردیئے، تاہم ابھی تک کسی بھی کارکن کی رہائی عمل میں نہ آسکی۔ دوسری جانب آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کا کہنا ہے کہ عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا، تاہم بعض افراد پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے میں بھی ملوث ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ ان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ7کے تحت مقدمہ درج ہے، ایسے تمام افراد کو دیگر مقدمات میں دوبارہ گرفتار کر رہے ہیں، عدالت سے ان افراد کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کرنے کی بھی درخواست کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button