پاکستانتازہ ترین

اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم جاری

اسلام آباد (بیوروچیف ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی اور فراز شبلی کو پولیس نے ایف ایٹ کچہری میں پیش کیا جہاں انہوں نے اپنے بیان ریکارڈ کرا دیئے، اس موقع پر دونوں رہنماﺅں کے ساتھ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو ان کے حق میں نعرے لگاتی رہی۔ اعظم سواتی کو پولیس اہلکار بغیر ہتھکڑی لگائے عدالت میں لائے جہاں ان پر وکیل استغاثہ کی جانب سے جرح کا آغاز کیا گیا۔ سماعت کے بعد عدالت نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا جس پر پولیس اہلکار انہیں گرفتار کر کے لے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نیاز اللہ نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی اور فراز شبلی کی ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی ہے ۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور قانون شکنی کا الزام عائد تھا۔

یہ بھی پڑھیں  قصور:پولیس چوکی بیدیاں میں ٹاؤٹوں و قبضہ مافیاء کا داخلہ بند، منشیات فروشوں کا جینا محال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker