پاکستانتازہ ترین

عوامی تحریک کے دھرنے میں بیٹی اوربیوی کی بغیر اجازت شرکت،شہری نےبیوی کو طلاق دے دی

میاں چنوں (ڈیسک نیوز) عوامی تحریک کے دھرنے میں بیٹی اور بیوی کی بغیر اجازت شرکت پر شہری نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق شمالی بستی چک نمبر 130/15L کے مظہر حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس بیوی بشیراں بی بی اور بیٹی ثوبیہ میری اجازت کے بغیر عوامی تحریک کے دھرنے میں گئی جس پر انہوں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ۔مظہر حسین کامزید کہنا تھا کہ میرے گھر کی بربادی کا ذمہ دار طاہر القادری ہے ،عوامی تحریک کے مقامی عہدیداران اور کارکنان مجھ پر طلاق واپس لینے کا دباﺅ ڈال رہے ہیں، حکومت سے درخواست ہے کہ مجھے تحفظ فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button