تازہ ترینکھیل

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ، آج تین میچز کھیلے جائیں گے

کراچی(نمائندہ سپورٹس)نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے۔ سابق چیمپین سیالکوٹ اسٹالینز کی ٹیم ایکشن میں نظر آئے گی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایونٹ کا پہلا میچ آج دوپہر ایک بجے لاڑکانہ بلز اور سیالکوٹ اسٹالینز کے درمیان کھیلا جائے گا۔سیالکوٹ کے ایک میچ میں کامیابی کے بعد دو پوائنٹس ہیں۔ لاڑکانہ کی ٹیم کو ایونٹ میں پہلی کامیابی کی تلاش ہے۔ دوسرا میچ فاٹا چیتاز اور ملتان ٹائیگرز کے درمیان دوپہر 4 بجے ہوگا۔ فاٹا نے کراچی زیبراز کو اپ سیٹ شکست دے کر دو قیمتی پوائنٹس حاصل کئے تھے۔ملتان کو واحد میچ میں شکست ہوئی۔ آج کا تیسرا اور آخری میچ رات 8 بجے کراچی ڈالفنز اور کوئٹہ بئیرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے ایک ایک کامیابی کے بعد دو ،دو پوائنٹس ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!