رائے ونڈ : (محمد افضل شاغف )کرپٹ گارڈ کے حکم پر لاہور رائے ونڈ روڑ کے کنارے پر موجود سفیدے کے قیمتی درخت جو کہ ماحول میں ایک خوشنما رنگ بھرتے ہیں ،اکھڑوائے جانے لگے ۔تفصیلات کے مطابق پاک نیوز کے نمائندہ محمد افضل شاغف کو ذاتی ذرائع سے معلوم ہوا کہ کچھ لوگ علی الصبح سڑک کنارے موجود سفیدے کے قیمتی درخت اکھاڑ رہے ہیں ۔ جب پاک نیوز لائیو کی ٹیم نے موقع پر جا کر صورتحال دیکھی تو تین مرد (جن میں سے دو کے نام طارق اور ارشد ہیں) اور ایک عورت اپنے ذاتی ٹریکٹر کے ساتھ درختوں کو اکھاڑ رہے تھے ۔ میڈیا کی ٹیم کو دیکھتے ہی ان کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ۔ سوال جواب کرنے پر انہوں نے ’’محمود ‘‘ نامی گارڈ کا بتایا کہ ان کے حکم پر درخت کاٹے جا رہے ہیں ۔ پاک نیوز لائیو کی ٹیم نے محمود گارڈ سے فون پر بات کی تو اس نے کہا کہ یہ درخت چونکہ روڑ پر گر رہے ہیں لہذا ان کو کٹوا کر ’’سپر داری ‘‘ میں رکھوایا جارہا ہے، جبکہ واضح رہے کہ کوئی درخت نہ تو زمین پر گرا ہواتھا اور نہ ہی گرنے کے قریب تھا ۔ سپر داری کے سوال پر اس نے بتایا کہ محکمہ کے پاس اپنی کوئی سپرداری کی جگہ نہیں ہے اور انہی ٹریکٹر والے کے گھر میں سپرداری کروائی جا رہی ۔ اور گارڈ کو یہ بھی معلوم نہیں کہ درخت کس جگہ ہے اور کس صورت میں ہے البتہ پاک نیوز لائیو کے نامہ نگا ر کے سوال و جواب میں الجھ کر اس نے اپنی عافیت اسی میں جانی کہ معذرت کر کے جان چھڑائی جائے ۔ لہذہ درخت کاٹنے والی ٹولی کو بذریعہ فون کٹے کٹائے درخت کو اسی حالت میں چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرنے کو کہا جو کہ آناً فاناً موقع سے غائب ہو گئے ۔ اس طرح پاک نیوز لائیو کی کوشش سے درخت ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔
سماجی ذرائع سے مزید معلوم ہوا ہے کہ درختوں کو اس طرح سے کاٹ کاٹ کر ملی بھگت سے بیچنا عرصہ دراز سے چلا آ رہا ہے اور تمام ذمہ داران دھنیا پی کر سو رہے ہیں
You must be logged in to post a comment.