تازہ ترینکھیل

پرتگال اوپن ٹینس: اعصام اور روزے کی جوڑی کو فائنل میں شکست

aisam ul haqلزبن (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جولین روزے کی جوڑی کو پرتگال اوپن کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹاپ سیڈ اعصام الحق اور جولین روزے کا فائنل میں میکسیکو کے سانتیاگو گونزالز اور امریکا کے اسکاٹ لپسکی سے مقابلہ تھا۔ پہلے سیٹ میں پاک۔ ڈچ جوڑی کو 3-6 سے شکست ہوئی، تاہم دوسرے سیٹ میں اعصام الحق اور روزے نے کم بیک کرتے ہوئے 6-4 سے فتح حاصل کرکے مقابلہ برابر کیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں امریکی و میکسیکن پیئر نے سخت مقابلے کے بعد 10-7 سے کامیابی حاصل کرکے پرتگال اوپن کا فائنل اپنے نام کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی : چک9میں مسجد کے نابینا امام مسجد کی بیوی 6بچوں کی ماں سے چارافراد کا گینگ ریپ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker