اسلام آباد(بیوروچیف)آئی جی اسلام آبادکےچیئرمین نے تحریک انصاف کوترکی بہ ترکی جواب دیا ہے،آئی جی پولیس اسلام آباد طاہر عالم خان نے کہہ دیا ہے کہ امن وامان برقراررکھنےکیلئے سب کچھ کریں گے،حکومت نےکریک ڈاون سےمنع کررکھاہےورنہ دھرنے والوں کو اٹھانے کے لیے اسلام آباد پولیس کافی ہے۔اس سے قبل عمران خان چیئرمین تحریک انصاف نے کہا تھا کہ طاہر عالم ،یہ نواز شریف تو چلا جائے گا مگر میں تجھے جیل میں ڈالوں گا ۔اس کے ردعمل میں طاہر عالم خان آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ میرا پورا نام طاہر عالم خان ہے ،میں اصلی خان ہوں ،میں ہر صورت میں لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھوں گا ۔عمران خان نے مولا جٹ انداز میں آئی جی پولیس اسلام آباد کودھمکی دی تو جواب ترکی بہ ترکی ملا ۔عمران نے کہاپولیس کارکنوں کو مار رہی ہے ۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ نہ لاٹھی چلے گئی نہ تھپڑ ،میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کروں گا۔ ان کاکسی سیاسی جماعت سےکوئی تعلق نہیں اورجوکچھ کررہے ہیں صرف امن وامان کےقیام کیلئےہے۔انہوںنےیہ بھی واضح کردیا کہ دھرنےسےنمٹنےکیلئےپولیس کافی ہے۔ اسلام آباد پولیس میں اتنی طاقت رکھتی ہے کہ اس سارے دھرنے کو ہٹا سکتے ہیں ۔دفعہ 144 کے تحت دھرنے کے لوگوں کو بھی اٹھا سکتے ہیں لیکن کوشش یہ ہے کہ آنسو گیس استعمال کرناپڑے نہ ہی ربڑ کی گولیاں چلاناپڑیں ۔