تازہ ترینعلاقائی

پریس کلب بھائی پھیرو،اور سرائے مغل کا تعزیتی اجلاس

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) لاہور کے قومی روزنامہ کے سینئر صحافی محمد اشفاق بھٹی کے بھائی اور مسلم لیگ (ن)کے ملتان آفس کے سابقہ انچارج محمداشتیاق بھٹی کی وفات پر پریس کلب بھائی پھیرو،اور سرائے مغل کا تعزیتی اجلاس اور دعائے مغفرت۔مقامی صحافی نعیم ناصر کے بیٹے کی وفات پرلواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا۔قصور کے سینئر صحافی جاوید ملک پر قاتلانہ حملے کی مزمت۔تفصیلات کے مطابق پریس کلبوں بھائی پھیرو،اور سرائے مغل کا ایک مشترکہ تعزیتی اجلاس سرپرست اعلی حاجی محمد رمضان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں لاہور کے قومی روزنامہ کے سینئر صحافی محمد اشفاق بھٹی کے بھائی اور مسلم لیگ (ن)کے ملتان آفس کے سابقہ انچارج محمداشتیاق بھٹی کی وفات اور مقامی صحافی نعیم ناصر کے بیٹے کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیااجلاس میں مرحومین کی مغفرت کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔دعامیں کہا گیاکہ اللہ تعالی مرحومین کے پسماندگان کوصبرجمیل عطا فرمائے اورجوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔اجلاس میں مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ ضلع قصور کے صدر تنویر اسلم خاں، دونوں پریس کلبوں کے صدور ملک عبدالحفیظ شاہد،یوسف ندیم،سینئر صحافیوں و عہدیداران وارث جوئیہ ،ڈاکٹر لیاقت علی ، شیخ خالد رفیق ،سید آصف جمیل نقوی ،ماجد نثار،گلزار احمد ملک،ملک شہزاد علی بابر ،نعیم سلطان بھٹی ،مقصود احمد بھٹی ،سعید الحسن چشتی ،یاسین یاس ،رمضان ناز،حافظ الطاف ،رفاقت علی،کرامت علی وٹو،محمد بوٹا،رانا انتظار الاسلام،رانا اکبر ساجداور دیگر نے شرکت کی۔تنویر اسلم خاں کی طرف سے پیش کی گئی ایک قرارداد میں قصور کے سینئر صحافی جاوید ملک پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  قائداعظم کی رہنمائی میں پاکستان کاحصول تاریخ کا درخشاں باب ہے۔ امتیازرانجھا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker