تازہ ترینعلاقائی

تحریک انصاف میں شامل ہونے والا پولیس اہلکار جعلساز نکلا

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)پولیس کی نوکری چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرنے والا شخص فراڈیا نکلا۔ جعل ساز نے گزشتہ روز خود کو پنجاب پولیس کا سب انسپکٹر بتایا اور سب کو ماموں بنانےکی کوشش کی۔ پولیس نے نوسر باز کے چہرے سے نقاب اتارا تو پتہ چلا کہ موصوف پولیس والے نہیں بلکہ لُٹیرے ہیں جن پر کئی مقدمات درج ہیں۔جعلی الزامات لگانےوالےعمران خان کی جھولی آج کل جعلی لوگوں سے بھر رہی ہے۔ کل کی بات ہے کہ ایک فراڈیےنےخود کو فیصل آباد پولیس کا سب انسپکٹر ظاہر کرتے ہوئے نوکری چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ پنجاب پولیس نے اس جعل ساز کا بھانڈہ پھوڑ دیاہے۔ فیصل آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یاسر جاوید نامی کسی شخص کا فیصل آباد پولیس سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، جعل سازکانام یاسرجاویدنہیں بلکہ محمدجاوید ہے جو خانیوال کےعلاقے اسٹیشن شام کوٹ کا رہائشی ہے۔ پولیس کی وردی پہن کر لوٹ مارکی وارداتیں کرنا موصوف کا پسندیدہ مشغلہ رہا ہے۔ تحریک انصاف میں نئے نئے شامل ہونے والے اس فراڈیے نے 2005میں ملتان کی ایک مسجد سے پولیس کی کلاشنکوف چوری کی اور بعد میں خانیوال سے سرکاری اسلحے سمیت پکڑا بھی گیا۔ فراڈیے کے پڑوسی کہتے ہیں کہ محمدجاوید کچھ عرصے تک تھانہ کوہنہ میں رضاکار کے طور پر تعینات رہا اور اپنے آپ کو خود ہی ترقی دے دے کر سب انسپکٹر بن گیا۔ محمدجاوید کے خلاف پنجاب کے مختلف تھانوں میں فراڈ اور جعل سازی کے مقدمات درج ہیں، یہی نہیں وہ دس سے زیادہ شادیاں بھی کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پی پی پی کا سحر ٹوٹ چکا؟؟؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker