تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:آر پی او ساہی وال کی کھلی کچہری

رینالہ خورد(تحصیل رپورٹر)رینالہ خوردآر پی او ساہی وال کی کھلی کچری درخواست گذارسائل کم خوش آمدی زیادہ آر پی او نے درخواستوں پر کاروائی کے لئے موقع پر احکامات صادر کیے۔تفصیلات کے مطابق آر پی او ساہی وال فیصل شاہکار نے پولیس سے متعلق شکایات سننے کے بعد ان کے حل کے لئے ایک کھلی کچری کا انعقاد تھانہ سٹی رینالہ خورد میں کیا۔ کھلی کچری میں آر پی او کی آمد کا وقت دن 10بجے تھا جبکہ آر پی او 11بجکر پندرہ منٹ پر پہنچے جب آر پی او کھلی کچری کے پنڈال میں پہنچے تو متاثرہ سائلین کی تعداد کم تھی اور خوش آمدی زیادہ تھے۔ خوش آمدیوں نے کھلی کچری میں پولیس کی جھوٹی تعریفیں کر کے سماں باھندہ دیا جس سے صاحب علم افراد مخصوض ہوتے رہے۔آر پی او نے پیش ہونے والے سائلین کی درخواست پر کاروائی کے لئے احکامات متعلقہ تھانوں کو دیئے کھلی کچری میں بد نظمی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا،خوش آمدی افراد نے سٹیج کو گھیرے میں لیے رکھا جس کے باعث کھلی کچری میں موجود افرادو معززین آر پی او کی جانب سے کی جاینوالی کاروائی سن سکے اور نہ ہی ملا خط کر سکے ۔آر پی او نے کھلی کچری کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے کھلی کچریاں لگاتا رہوں گا۔ اس کے علاوہ ساہی وال میں عوام کے لیے میرے آفس کے دروازے کھلے ہیں آر پی او نے سبزی منڈی رینالہ خورد میں کسی بھی واردات یا خطرہ کے پیش نظر فورس تعنیات کرنے کے ساتھ ساتھ سبزی مندی میں پولیس چوکی قائم کرنے کے متعلق بھی محکمانہ طور پر کوشش کرنے کا یقین دلایا اس کے علاوہ آر پی او نے 15جو ایکٹو نہ تھا قائم مقام ڈی پی او کو فوری طور پر چالو کرنے کا حکم دیا ۔اس کے بعد آر پی او نے تھانہ سٹی اور پولیس سرکل رینالہ خورد آفس کا معائنہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!