اسلام آباد (بیوروچیف)رکن قومی اسمبلی رميش کمار کا کہنا ہے جہاز ميں سارا ڈرامہ ايک شخص نے رچايا مگر افسوس اس بات کا ہے کہ کپتان اور عملہ غير قانونی عمل پر خاموش رہے، پی آئی اے کو ذمہ دار شخص کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کہتے ہیں کہ مڈل کلاس سے تعلق ہے، وی آئی پی کلچر کا مخالف ہوں۔ميڈيا کے سامنے وضاحتيں دیتے ہوئے بولے کہ جہاز ميں سارا ڈرامہ ايک شخص نے رچايا، معزز لوگوں سے بدتميزی کی گئی، ايوی ايشن رولز کے برخلاف ويڈيو بنائی گئی۔رميش کمار کا کہنا تھا کہ ايک رکن پارليمان اور سابق وزير کے ساتھ بدتميزی ہوتی رہی، ليکن کپتان اور عملہ تماشہ ديکھتے رہے۔رميش کمار بولے پی آئی اے نے کوتاہی کے ساتھ واقعے کی ٹھيک وضاحت بھی نہيں کی
یہ بھی پڑھیے :
سرگودھا کی70سالہ خاتون45سال سے پنشن کی منتظر
اکتوبر 1, 2012
اوکاڑہ:محکمہ صحت اورٹی ایم اے کی طرف سے ڈینگی کے خاتمہ کے اقدامات کیے جارہے ہیں، ڈی سی او
جولائی 27, 2013
قیامت نہ آئی ، مایاتہذیب کی پیش گوئی غلط ثابت ہوئی
دسمبر 21, 2012