پاکستانتازہ ترین

کرم ایجنسی:جے یو آئی ف کے جلسے میں دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 70 زخمی

kuramکرم ایجنسی (ڈیسک رپورٹر)  کرم ایجنسی میں جے یو آئی ف کے انتخابی جلسے میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔ دھماکا وسطی کرم کے علاقے سیواک میں جے یو آئی ف کے امیدوار منیراورکزئی خان کے انتخابی جلسے میں ہوا، واقعے میں 70 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ جلسہ ایک مقامی مدرسہ میں منعقد کیا گیا تھا جس میں لگ بھگ 3 ہزار سے زائد افراد شریک تھے۔ پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی کے مطابق دھماکا جے یو آئی (ف) کے جلسے میں اسٹیج کے قریب ہوا، قومی اسمبلی کے امیدوار منیر اورکزئی خان جیسے ہی اسٹیج سے نیچے اترے دھماکا ہوگیا تاہم وہ دھماکے میں محفوظ رہے جبکہ این اے 37 سے امیدوار عین الدین شاکر زخمی ہو ئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ این اے 37 کے حلقے میں ہونے والے اس مشترکہ جلسے میں قبائلی عمائدین کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button