پاکستانتازہ ترین

مرنے کے بعد مجھے مسلم لیگ کے پرچم میں دفن کرنا۔جاوید ہاشمی کی وصیت

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے وصیت کی ہے کہ انہیں موت کے بعد مسلم لیگ کے پرچم میں لپیٹ کر دفن کر دیا جائے ۔ اپنے ایک بیان میں جاوید ہا شمی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے میرا 37 سال کا تعلق ہے، میرے والدین، چچا،ماموں اور کزن پیدائشی مسلم لیگی ہیں، کچھ اختلافات کی وجہ سے پارٹی کو چھوڑا تھا لیکن پرانا تعلق ذہن سے محو نہیں ہوتا، مسلم لیگ ہمارے خون مین شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جب تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا تو اپنے بچوں کو وصیت کی کہ اگرچہ میں تحریک انصاف میں آگیا ہوں لیکن موت کے بعد مجھے مسلم لیگ کے پرچم میں دفن کرنا۔

یہ بھی پڑھیں  سبی :سٹی پولیس کی کاروائی ،بدنام زمانہ ڈاکو گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker