پاکستانتازہ ترین

سیاسی جرگہ کسی دو نمبر قیادت سے ملاقات نہیں کریگا؛ خورشید شاہ

اسلام آباد(بیوروچیف) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاسی جرگہ کسی دو نمبر قیادت سے ملاقات نہیں کرے گا، اب ملاقات صرف جماعتوں کی قیادت سے ہو گی۔ ایوان سے خطاب میں انھوں نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی بھی حمایت کر دی۔ خورشید شاہ نے ایوان سے خطاب میں کہا کہ آزادی اور انقلاب کی باتیں کرنے والے عوام کو ورغلا نہیں سکتے،معصوم بچوں کو کفن پہنا کر دھرنے والے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وقت فیصلہ کرے گا کہ حکومت اور اپوزیشن کا فیصلہ درست تھا۔ خورشید شاہ نے اپوزیشن کے جرگہ کے اگلے لائحہ عمل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اب کسی دو نمبرقیادت سے ملاقات نہیں کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ملک میں 20 نئے صوبوں کی بات کی جارہی ہے،سندھ کی 8 ہزار سالہ تاریخ ہے، اس کیلئے ایسی باتیں کیوں کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  صریر گُم گُشتہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker