پاکستانتازہ ترین

نو مئی کی رات کو انتخابی مہم بند کر دی جائے، الیکشن کمیشن

election commissionاسلام آباد(بیوروچیف)الیکشن کمیشن نے نواوردس مئی کی درمیانی شب پولنگ سے اڑتالیس گھنٹے قبل ہرقسم کی انتخابی مہم بند کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیا ہےکہ کوئی عوامی اجتماعات سیاسی جلسے جلوس کارنرمیٹنگز منعقدنہیں کی جاسکیں گی۔الیکٹرانک میڈیا پرجاری انتخابی مہم بھی پولنگ سے اڑتالیس گھنٹے قبل بند کردی جائے گی تاہم اس کااطلاق ٹاک شوزاورٹی وی پرچلنےوالے دیگرپروگرامزپرنہیں ہوگا۔انتخابی مہم کے حوالے سے پرنٹ پرچلنے والے اشتہارات بھی نومئی کو رات بارہ بجے کے بعد شائع نہیں کئے جاسکیں گے۔الیکشن کے مطابق پولنگ کے روز پولنگ اسٹیشن کی چالیس گزکی حدودمیں کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا ،بینرپوسٹرآویزاں نہیں کیا جائے گانہ ہی کسی امیدوارکے حق میں ووٹر کے ساتھ بات کی جائے گی ۔خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی ،الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے اس توقع کااظہارکیا ہے کہ ایسا کوئی اقدام نہیں کیاجائے گاجس سے انتخابی عمل سبوتاژہونے کےا مکانات ہوںکے۔

یہ بھی پڑھیں  پندرہ لاکھ......!!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker