تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:مرکے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے،شدید بارشیں شہرخموشاں کے مکینوں کوبے آرام کرگئیں

دیپالپور(سٹی رپورٹر)مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے،شدید بارشیں شہر خموشاں کے مکینوں کو بھی بے آرام کرگئیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں نے جہاں زندہ اور ہنستے بستے انسانوں کو متاثر کیا وہیں شہر خموشاں کے مکین بھی محفوظ نہ رہ سکے اور دیپالپور کے قبرستانوں خصوصاََ قبرستان سائیں صاحب کی حالت انتہائی خستہ ہوگئی اور اکثر قبریں بارشی پانی میں بہہ گئیں، کئی قبروں سے کفن اور ہڈیاں باہر آگئیں جبکہ ٹی ایم اے انتظامیہ جو کہ قبرستانوں کی دیکھ بھال کی ذمہ دار ہوتی ہے اس کے کانوں پر بارشوں کے ختم ہونے کے ایک ہفتے کے بعد بھی جوں تک نہیں رینگی بلکہ یوں لگتا ہے کہ وہ کانوں میں تیل ڈال کر سوئی ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ قبرستانوں میں کہیں اپنے پیاروں کی قبروں کو ڈھونڈتے نظرآتے ہیں تو کوئی ان قبروں کی ازسرنو مرمت میں مصروف ہے مگر کسی بھی جگہ ٹی ایم اے دیپالپور کی انتظامیہ کو ان قبرستانوں کادورہ کرتے اور ان شہرخموشاں کے خاموش باسیوں کی خاموش فریاد پر کان دھرتے نہیں دیکھا گیا۔اہل علاقہ نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹی ایم اے انتظامیہ کو پابند بنائے کہ وہ قبرستانوں کی حالت کو بہتر بنانے خصوصاََ بارشوں کے بعد قبروں کی دیکھ بھال ضرورکیا کرے ۔

یہ بھی پڑھیں  چونیاں:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تعلیم کوعام کرنے کے لئے بڑااہم کردارادا کررہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker