پاکستانتازہ ترین

کپتان اور طاہر لقادری کی خفیہ ملاقات پاکستان میں بھی ہوئی تھی،جاوید ہاشمی

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں ڈرپوک ہیں، ان میں اخلاقی جرات نہیں ہے کہ وہ مجھ سے رابطہ کریں،عمران خان سے کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی استعفیٰ نہیں دیں گے،میری اور عمران خان کی سوچ الگ الگ تھی، وہ اپنے طور پر سیاسی جدوجہد کرتے رہیں گے، میری ان سے درخواست ہے کہ ابھی بھی میری بات پر غور کریں۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ احمد شجاع پاشا میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ مجھے فون کرتے،شجاع پاشا نے خود کہا تھا کہ میری شفقت محمود سے بات ہوئی ہے،کپتان اور طاہر لقادری کی خفیہ ملاقات پاکستان میں بھی ہوئی تھی، اس کو پارٹی کی کور کمیٹی سے بھی چھپایا گیا تھا، عمران خان نے مجھے بتایا تھا کہ میری طاہر القادری سے ملاقات نہیں ہوئی ہے لیکن میرے لندن میں موجود ایک ساتھی نے بتایا کہ یہ ملاقات ہوئی تھی اور اس ملاقات میں موجودہ گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی موجود تھے تاہم میں نہیں کہتا کہ چوہدری سرور اس ملاقات میں موجود تھے یا نہیں۔ ان کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کا احترام کرتا ہوں، انہوں نے مجھے گالیاں دی ہیں لیکن میں ان کو ویسے جواب نہیں دوں گا، الزامات کے بعد بھی ان کی عزت کرتا ہوں،ایک بار جنرل حمید گل نے کہا کہ قریشی ہمارا بچہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب تک دھرنے میں موجود تھا اس پر 27کروڑ روپیہ خرچہ کیا جا چکا تھااور اس میں صرف ڈی جے بٹ کا خرچہ ساڑھے 4کروڑ روہے تھا، میرا خیال ہے کہ آج ایک ارب سے زیادہ خرچہ کیا جا چکا ہے، یہ سیلاب متاثرین کو دے کر ان کی کافی مدد کی جا سکتی تھی

یہ بھی پڑھیں  محترمہ بینظیر بھٹو کا 68واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker