تازہ ترینعلاقائی

دنیا میں نیک کام کرنے والا قبر میں حیاتِ طیبہ پاتا ہے ۔ پیرتبسم اویسی

downloadنارووال(پریس ریلیز) نارووال سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کی دعا سے گناہگاروں کی مغفرت ہو گی ۔رسول رحمت ﷺ نے حضرت عمر اور حضرت علی رضی اللہ عنہما کو اپنا جبہ مبارک دیکر اپنی امت کے ولی حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ کی طرف بھیجا تاکہ وہ امت محمدیہ ﷺ کے گنہگاروں کے لئے دعا مغفرت کریں ۔مقصد تخلیق مو ت و حیات اعمال صالحہ ہے ۔گناہگار کو مرنے کے بعد بھی دعا مغفرت سے فائدہ ہوتا ہے ۔صدقۂ جاریہ کے کام بندۂ مومن کے لئے قبر و حشر میں نجات کا سبب بنتے ہیں۔موت ایک حقیقت ہے جس سے کوئی بشر انکاری نہیں۔دنیا میں نیک کام کرنے والا قبر میں حیاتِ طیبہ پاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے چوہدری محمد عارف خان مرحوم کے لئے منعقدہ محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔محفل پاک میں خواجہ محمد ندیم بٹ صدر مرکزی انجمن شہریاں نارووال، ڈاکٹر طارق اُپل جنرل سیکرٹری انجمن تاجراں نارووال ، محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ چیف ایگزیکٹو ادارہ تاجدار یمن پاکستان ،عبد الحمید مغل راہنما پاکستان مسلم لیگ ن ،قاری محمد ارشد اویسی ناظم تحریک اویسیہ پاکستان ضلع نارووال مہمان خصوصی تھے ۔محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا کہ اچھا انسان ہمیشہ انسانوں کے دلوں میں زندہ رہتا ہے ۔عشقِ رسول ﷺ سے سرشار جو انسان دنیا سے چلا جائے رحمت دو عالم ﷺ قبر و حشر میں اس کو اپنی زیارت و شفاعت سے نوازتے ہیں۔ دنیا آخرت کی کھیتی ہے ۔چوہدری محمد عارف خاں مرحوم ساری زندگی مظلوم کے ساتھی رہے ۔ اس موقعہ پرعلاقہ بھر کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  خدارا اب تو غداروں کو پہچانئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker