پاکستانتازہ ترین

این اے 149 :پیپلز پارٹی نے جاوید صدیقی کوامیدوار نامزد کردیا

کراچی(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی نے این اے 149 پر ضمنی انتخاب کے لئے جاوید صدیقی کو امیدوار نامزد کردیا ہے پیپلز پارٹی کے ترجمان کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 149 سے پارٹی امیدوار کا اعلان کیا ۔جاوید صدیقی این اے 149 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے جبکہ عثمان بھٹی کوررنگ امیدوار کے طور پر کاغزات نامزدگی جمع کرائیں گے ۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار آج اپنے کاغزات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے اعلامیہ میں ملک عامر ڈوگر کے پیپلز پارٹی سے تعلق کی تردید کی گئی ہے۔ ترجمان کا کہناہے کہ پیپلزپارٹی آزاد امیدواروں کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑے گی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button