تازہ ترینعلاقائی

چوکی سرسنگھ تھانہ سرائے مغل کا علاقہ میں ڈاکو راج۔ رات دن ڈکیتی کی وارداتوں سےعوام پریشان

بھائی پھیرو(نامہ نگار) چوکی سرسنگھ تھانہ سرائے مغل کا علاقہ میں ڈاکو راج۔ رات دن ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتوں سے عوام شدید پریشان ۔چوکی انچار ج اور اس کا عملہ سب اچھا کی رپورٹ پولیس افسران کو دینے لگا۔لٹنے والوں کا پریس کلب سرائے مغل کے سامنے شدید احتجاج۔تفصیلات کے مطابق چوکی سرسنگھ کا انچارج مقبول احمد اپنے آپ کو فرعون سمجھنے لگا ۔گشت کرنا اپنی توہین سمجھتا ہے جس کی وجہ سے چوکی سرسنگھ میں ڈکیتی کی وارداتیں عام ہورہی ہیں ۔ہنجرائے کلاں کا رہائشی شاہد نامی کیری ڈبہ کا ڈرائیور مریض لیکر ہسپتال آیا واپسی پر اس کے ساتھ دو موٹر سائیکل سوار عارف سپاہی اور عمران بھی ہنجرائے کلاں واپس جانے کیلئے جارہے تھے جب گوپے را کے نزدیک پہنچے تو اسلحہ سے مسلحہ ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر ان کو روک لیا تمام کو باندھ کر فصلوں میں پھینک دیا کیری ڈبہ سے LCD، شاہد سے دو موبائل 3500روپے نقد، عارف سپاہی سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون، اسی طرح عمران سے موٹر سائیکل اور موبائل وغیرہ چھین لئے اور فرار ہوگئے باربار چوکی سرسنگھ کے انچارج سے موبائل نمبر پر رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن موبائل بند ملا ۔پانچ گھنٹے کے بعد تھانہ سرائے مغل سے پولیس نے آکر باندھے گئے افراد کو رہائی دلائی یاد رہے چوکی سرسنگھ کا علاقہ علاقہ غیر بن چکا ہے چور ڈکیت دندناتے پھر رہے ہیں اگر کوئی چوکی انچارج کو شکایت لگاتا ہے تو یہ اس کو مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دیتا ہے گشت نہ کرتا ہے صرف وائرلیس پر گشت لکھواتا ہے کیا ڈی پی او قصور تھانہ سرائے مغل کی چوکی سرسنگھ کے علاقہ میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ایکشن لیکر عوام کا تحفظ کریں گے؟

یہ بھی پڑھیں  پاکستانی گلوکار اخلاق احمد کے مداح آج ان کی 73 ویں سالگرہ منارہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker