پاکستانتازہ ترین

شاہ زین بگٹی کے گھر سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) سیکیورٹی فورسز نے بلوچ قوم پرست رہنما نواب زادہ شاہ زین بگٹی کے گھر سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔کوئٹہ کے علاقے نیو الگیلانی روڈ پر سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران گھر کے زیر زمین پانی کے خالی ٹینک میں چھپایا گیا اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں راکٹ لانچر، ڈیٹونیٹر، ریموٹ کنڑول بم ڈیوائسز اور بارودی مواد شامل ہے، کارروائی کے دوران نوابزادہ شاہ زین بگٹی گھر پر موجود نہیں تھے۔ واضح رہے کہ 23 دسمبر 2010 کو بھی کوئٹہ کی بلیلی چیک پوسٹ پر شاہ زین بگٹی کے قافلے میں موجود گاڑیوں سے اسلحہ برآمد ہوا تھا تاہم 2013 میں عدالت نے انہیں اس الزام سے بری کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: سرکاری ادارے عید میلا دلنبی ﷺ کی تقریبات کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داریوں کو فرض سمجھ کر ادا کریں . ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker