تازہ ترینکھیل

آسٹریلیا کیخلاف سیریز، ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان، یونس خان باہر

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا، تجربہ کار بیٹسمین یونس خان ایک روزہ ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے، شرجیل خان اور ذوالفقار بابر بھی دونوں اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نیوز کانفرنس میں سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین معین خان نے آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچوں کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔ ٹی ٹوئنٹی کے لیے کپتان شاہد آفریدی کے علاوہ احمد شہزاد، محمد حفیظ، عمرامین، صہیب مقصود، اویس ضیا، رضا حسن، محمد عرفان، وہاب ریاض، بلاول بھٹی ، سہیل تنویر، انور علی ،سعد نسیم اور عمر اکمل شامل ہیں۔ ون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق ہیں، دیگر کھلاڑیوںمیں احمد شہزاد، محمد حفیظ، عمر اکمل، فواد عالم، اسد شفیق، صہیب مقصود، سرفراز احمد، شاہد آفریدی، رضا حسن، محمد عرفان، انور علی، وہاب ریاض اور جنید خان کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:واپڈا ،ٹیلی فون اور سوئی گیس کے بل بر وقت نہ ملنے سے صارفین کو ہزاروں روپے جرمانہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker