تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:عوام سابقہ دور میں عوامی فلاحی کام کرنے والوں کو یاد رکھیں ، اکرم بلا

download (1)حجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار)جمعیت القریش کے صدر محمد اکرم عرف بلا جی نے کہا ہے کہ عوام سابقہ دور میں عوامی فلاحی کام کرنے والوں کو یاد رکھیں جن کی وجہ سے علاقہ میں تعمیر و ترقی کے نئے باب روشن ہو ئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حجرہ شاہ مقیم میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیات سیٹھ یامین،خالد شہزاد، سیٹھ نور دین، اسلم شاکر ،سیٹھ الطاف و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے، انہوں نے کہا کہ اعجاز الحق نے اپنے سابقہ دور میں عوام کی خدمت اور فلاحی کاموں میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی اور علاقہ میں میگا پراجیکٹ کامیابی سے مکمل کر کے ترقی کے دروازے کھول دیئے جس کی مثال آج تک نہیں ملتی،انہوں نے کہا کہ عوام گیارہ مئی کو ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کے چراغ گل کر دیں گے اور ایک روشن پاکستان کا آغاز ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں  راشد لطیف کی پی سی بی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker