پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے سول نافرمانی کی خود ہی نافرمانی کردی

اسلام آباد(بیوروچیف)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی اعلان کردہ سول نافرمانی کی خود ہی نافرمانی کر دی ،اسلام آباد دھرنے میں کارکنوں کو بجلی کے بل جمع نہ کرانے کیپورے زوروشور سے تلقین کرتے رہے لیکن اپنےگھر زمان پارک کے 3بل جرمانے کےساتھ جمع کروا دیے ۔عمران خان نے ملک گیر سول نافرمانی تحریک کااعلان اساعتماداور یقین سےہی کیا تھا کہ ٹیکس اور بجلی گیس کے بل ادا نہ کرنے سےحکومتی نظام درہم برہم ہو کر رہ جائے گا۔سول نافرمانی کا شورچند روزضرور رہا ،تحریک میں جان ڈالنے کیلیے بجلی کے بل بھی جلائے مگر شایدیہ فیصلہ اکیلےمیں خود ہی کیاتھا، غبارے سے ہوا نکلنے میں زیادہ دیر نہ لگی ،کپتان کی لاہور میں رہائش گاہ پر لگے 3بجلی کنکشن کٹنے کی تاریخ 26 ستمبر تھی ۔اببجلی کٹنے کا خوف غالب آیا یا اپنی ہی تحریک پر یقین ڈگمگا گیا،ایک روز پہلےہی تینوں بل جرمانے کے ساتھ جمع کراتے بنی ۔لیسکو حکام کے مطابق ایک بل 16ہزار267 ، دوسرا 15ہزار232 جبکہ تیسرا بل9ہزار336روپے کا تھا،بل جمع کرانے کے بعد احتیاطاً ان کی کاپیاںلیسکو کوبھی بھجوادیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button