پاکستانتازہ ترین

شیخ رشید اورعمران خان میں اختلافات کی چہ میگوئیاں

اسلام آباد (ڈیسک نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے در میان اختلافات کی چہ میگوئیاں زور پکڑنے لگی ہیں ۔ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید عمران خان کے کنٹینر پر موجود لوگوں کی اگلی قطار میں نظر آنا بند ہوگئے ہیں اور حالیہ دنوں میں وہ ڈی چوک دھرنے میں بھی کم نظر آرہے ہیں۔ شیخ رشید جو پہلے اکثر عمران خان کے ساتھ کھڑے نظر آتے تھے، آجکل انہیں کنٹینر پر خطاب کا موقع بھی کم دیا جارہا ہے۔ حال ہی میں لال حویلی کے سیاستدان کو سیکیورٹی ٹیم کے ارکان کی جانب سے عمران خان کے کنٹینر میں داخل نہیں ہونے دیا گیا جس کے بعد انہیں ایک پلاسٹک کی کرسی پر سگار پیتے دیکھا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے ایک رہنما نے مقامی اخبار سے گفتگو میں کہا کہ میرے خیال میں عمران اور شیخ رشید کے درمیان کوئی رنجش پیدا ہوگئی ہے اور عمران شیخ رشید سے سردمہری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ تحریک انصاف کے ایک رہنما نے کہا کہ عوامی لیگ جو تحریک انصاف کی اتحادی تھی، اس دھرنے میں لوگوں کو لانے میں ناکام ہوگئی ہے،شیخ رشید نہ ہی فنڈز مہیا کرسکتے ہیں نہ ہی مظاہرین کو دھرنے میں لا رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے ایک اور رہنما نے کہا کہ شیخ رشید دھرنے میں 100 افراد بھی نہیں لائے اور شام کو ڈی چوک پر خطاب کردیتے تھے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو شیخ رشید کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ جاوید ہاشمی نے شیخ رشید کی جانب سے عمران کے کانوں میں سرگوشیوں کا تذکرہ کیا تھا۔ کچھ روز قبل تحریک انصاف کے رہنما نے عمران کو بتایا تھا کہ شیخ رشید صرف تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفے دلوانے کیلئے عمران کے ساتھ تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button