تازہ ترینکھیل

ایشیئن گیمز: قطرکی وویمن ٹیم نے میچ چھوڑ دیا ،حجاب نہ چھوڑا

انچیون (نمائندہ سپورٹس) جنوبی کوریا میں ایشین گیمز کے دوران خواتین کی باسکٹ بال ٹیم کو ”حجاب پہننے“ کی اجازت نہ ملنے پر قطر نے اپنی ٹیم کو کھیلوں کے مقابلوں سے واپس بلالیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کی خواتین کی باسکت بال ٹیم کو منگولیا کے خلاف گزشتہ روز ایک گروپ میچ سے قبل حجاب اتارنے کے لئے کہا گیا لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انچیون میں اٹھ کھڑے ہونے والے مسائل کے باعث کھیلوں کی بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے حال ہی میں نرم کیے گئے ضوابط کے نفاذ کے بارے میں کنفیوژن ہو سکتی ہے۔ ایشین گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کی خاتون ترجمان آنا جہیون یو نے بتایا کہ قطر کی خواتین باسکٹ بال ٹیم نے میچ شروع ہونے سے قبل حجاب اتارنے سے انکار کر دیا، میچ شروع ہونے کے مقررہ دس منٹ بعد ہی انتظامیہ نے میچ ختم کرنے کا اعلان کر کے منگولیا کو فاتح قرار دے دیا،میچ کے حکام کو سر ڈھاپنے کے حوالے سے کوئی احکامات نہیں ملے تھے اور وہ صرف اور صرف قوانین پر عمل درآمد کر رہے تھے جسکے مطابق میچ کے دوران سر پر ٹوپی ، سر پر لگانے والے دیگر لوازمات اور جیولری کا استعمال منع ہے۔ دوسری جانب قطر کے دستے کی چیف ڈی مشن خلیل الجابر نے آرگنائزنگ کمیٹی کے اس فیصلے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خواتین ٹیم ایشین گیمز میں اس وقت تک باسکٹ بال نہیں کھیلے گی جب تک اسے حجاب پہننے کی اجازت نہیں ملتی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker