پاکستانتازہ ترین

عمران کس منہ سے پشاور میں جنگلا بس شروع کر رہے ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والے عمران خان کس منہ سے پشاور میں جنگلا بس شروع کر رہے ہیں، یہ بات انہو ں نے جھنگ کے سیلاب زدہ علاقے پیر کوٹ سدھا نہ میں متاثرین سے خطاب کے دوران کہی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھر نے والو ں کو خیال نہ آیا کہ وہ ناچ گا نے کی محفلیں ختم کر کے عوام کے دکھ درد میں شریک ہو ں ، عوام وعدہ کر یں کہ وہ بھی دھرنے والو ں کو الیکشن میں ایسے ہی ڈبو ئیں گے جیسے انہیں سیلاب نے ڈبو یا ہے۔وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ آئندہ سیلاب کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا ئیں گے اور اربوں رو پے کی لا گت سے تریمو ں ہیڈ ورکس کو وسیع کیا جا ئے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button