تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن کا چھاپہ،ایم ایس رانا غفاررنگےہاتھوں گرفتار

okaraاوکاڑہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن کا سول جج اور پولیس کی نفری کے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال پر چھاپہ ، ہزاروں روپے رشوت لیتے ہوئے ایم ایس رانا غفار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ایم ایس کی گرفتاری کے خلاف ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا پی ایم اے کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا اوکاڑہ دیپالپور روڈ ٹریفک کے لیے بلاک پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے روڈ کھلوا دیا پی ایم اے کا واقعہ کے خلاف ہنگامی اجلاس طلب ،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی کے معطل ملازم ناصر بھٹی نے انٹی کرپشن پولیس کو درخواست دی کے اس کے خلاف ڈی سی او آفس میں ایک انکوئری چل رہی ہے جس کو ختم کروانے کے لیے ایڈیشنل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر رانا عبدالغفار نے ڈیرھ لاکھ روپے کی رشوت طلب کی تھی جس میں سے ایک لاکھ روپے دے چکا ہوں جبکہ ایم ایس مزید رقم کا تقاضہ کر رہا ہے جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن چوہدری غفور نے سول جج اور پولیس نفری کے ہمراہ ریڈ کرتے ہوئے ایم ایس رانا غفار سے پندرہ ہزار کے نشان زدہ نوٹ رشوت لیتے ہوئے اس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ایم ایس کی گرفتاری کے خلاف ہسپتال کے عملہ اور ڈاکٹروں نے کام چھوڑتے ہوئے مکمل ہڑتال کر دی اس دوران پی ایم اے کے نمائندہ ڈاکٹرز بھی پہنچ گئے جنہوں نے ایڈیشنل ہسپتال کے ڈاکٹروں اور سٹاف کے ہمراہ دھرنا دیتے ہوئے اوکاڑہ دیپالپور روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا موقف تھا کہ ناصر بھٹی خود ایک کرپٹ آدمی ہے ۔جبکہ ڈاکٹر غفار کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش کی گئی ہے اس لیے ان کو فور ی رہا کیا جائے اطلاع ملنے پر مقامی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے مداخلت کرتے ہوئے روڈ کلیئر کروا دیا اس سلسلہ میں پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر لیاقت کوثر نے اس واقعہ کے خلاف پی ایم اے کاہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جہاں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا تاہم آخری اطلاع آنے تک ہسپتال میں کام بند تھا اور مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہو رہا تھا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button