پاکستانتازہ ترین

کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیاجائیگا، آرمی چیف

جہلم(نمائندہ خصوصی)پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پرکسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیاجائے گا ، انہوں نے یہ بات جہلم کے قریب لائن آف کنٹرول پر اگلےمورچوں کے دورے میں جوانوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق مقامی کمانڈروں نے آرمی چیف کو کنٹرول لائن پرسیکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ جنرل راحیل شریف نےفرنٹ لائن پرجوانوں کی آپریشنل تیاریوں اوربلندجذبوں کوسراہا،انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پرتعینات افسران اور جوانوں نےدفاع وطن کےلیےجانیں قربان کیں،پوری قوم کو ان قربانیوں پر فخر ہے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پرکسی بھی اشتعال انگیزی کابھرپورجواب دیاجائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعلیٰ کے پی کے نے مردان ٹول پلازہ ختم کرنیکا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker