تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:حلقہ کی عوام انتقامی سیاست کرنے والوں کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے،مہرعبدالستار

pppاوکاڑہ (نمائندہ خصوصی) حلقہ کی عوام انتقامی سیاست کر نے والو ں کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے ،حلقہ کی عوام صرف تیر پر مہر لگا کر ان ظالموں کے تابوت میں آخری کیل پیوست کر دینگے جس طر ح مزارعین کے حقوق کے لیں جد وجہد کی ہے اس طر ح ہی حلقہ کے کسانو ں کے مسائل کے خا تمہ کے لیے دن رات کام کر یں گے ،اب حلقہ کی عوام جھو ٹے مقد مات میں جیل نہیں جا ئے گی ، 50سال سے حلقہ سے کا میاب ہو نے والو ں نے انتقامی سیاست کے علاوہ کو ئی کام نہیں کیا ان خیا لا ت کا اظہار انجمن مزارعین پنجاب کے جنرل سیکرٹری و پا کستان پیپلز پارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی مہر عبد الستار نے چک نمبر 32ٹو ایل دپیا لپور روڈ پر ٹو ایل کے جلسہ عام سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔جلسہ عام میں کارکن ہزاروں کی تعداد میں موجود تھے ۔ مہر عبد الستار نے کہا کہ تھانہ کچہری کی سیاست کرنے والوں کو حلقہ کے عوام 11مئی کو ووٹ کی طاقت کے ذریعے حلقہ کی سیاست سے باہر کر دینگے ،جو کہ پچھلے 50سال سے غریب کے ووٹ سے منتخب ہو کر انہی پر ظلم و ستم ڈھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کے ہم انتقامی سیاست کے کبھی قائل نہ تھے نہ ہیں اور نہ ہی ہونگے

یہ بھی پڑھیں  بارکھان کی عوام نے سردارعبدالرحمن کھیتران کے صاحبزادے عبدالسلام شاہ کی قیادت میں جیونیوزاور جنگ گروپ کے خلاف ہزاروں افراد نے ریلی نکالی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker