تازہ ترینعلاقائی

داؤد خیل:نااہل سی اومنیرجعفری کی وجہ سے شیرشاہ روڑاور ریلوے روڑ تالاب کا منظر پیش کرنے لگے

داؤدخیل (ضیانیازی سے) شیر شاہ سوری روڈ اور ریلوے روڈ ٹاؤن کمیٹی انتظامیہ کے نااہل سی ا ومنیر جعفری کی وجہ سے جوہڑوں کا منظر پیش کر رہاہے واضح رہے کہ کئی سال گزر جانے کے باوجود ابھی تک ٹاؤن کمیٹی نے ریلوے روڈ پے شہر کی بڑی جنازہ گاہ گلن والی کے پاس ہر وقت سیوریج کے بند گٹروں کی وجہ سے روڈ جوہڑوں کا منظر پیش کر رہا ہوتا ہے محلے دار کئی بار آفس جاتے ہیں لیکن سی او کی سیٹ خالی ہوتی ہے ملازم بتاتے ہیں کہ وہ میانوالی گئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کئی بار میتوں کو گاڑیوں میں رکھ کر جنازہ گاہ لایا جاتا ہے اور پیدل چلنے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ بنک چوک پر شیر شاہ سوری روڈ پر بھی گٹروں کا گندہ پانی جمع ہے جس کی وجہ سے ہر گزرنے والے کو گندے پانی سے گزر کر جانا پڑتا ہے اور کئی بوڑھے ،عورتیں ،اور بچے گندے پانی میں گر جاتے ہیں کئی بار ٹی ایم ا ومیانوالی کو بھی بتا یا جا چکا ہے لیکن کسی کی کان پر جُوں تک نہیں رینگی اہلیان داؤدخیل نے ڈی سی او میانوالی محمد خان رانجھا سے اپیل کی ہے کہ ان گٹروں کے گندے پانی سے نجات دائی جائے اور اس نااہل سی ا ومنیر جعفری سے بھی داؤدخیل شہر کو چھٹکارا دلایا جائے تاکہ گندے پانی اور گندگی سے جان چھوٹیاور عوام سکھ کا سانس لے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!