پاکستانتازہ ترین

شکار پور:مرکزی امام بارگاہ کے قریب دھماکےمیں شہید ہونے والوں کی تعداد40 ہوگئی

شکارپور(نمائندہ خصوصی)شکار پور کے علاقے لکھی در میں  مرکزی امام بارگاہ کربلا مولا کے اندر   خود کش حملے  میں  جاں بحق کی تعداد  چالیس  تک جا پہنچی ہے،  جب کہ دھماکے میں  پچاس  سے زائد افراد  زخمی بھی  ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق شکار پور  کے علاقے لکھی در میں واقع مرکزی امام بارگاہ  کربلا مولا کے  اندر   نماز جمعہ کی ادائیگی جاری تھی کہ   خودکش بمبار نے  امام بارگاہ کے اندر دروازے کے قریب  خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے باعث زیادہ جانی نقصان  ہوا۔ دھماکے میں اب تک چالیس   افراد جاں بحق، جب کہ پچاس  سے زائد   زخمی ہوئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت امام بارگاہ میں قریباً آٹھ سو  افراد  موجود تھے۔  اسپتال اور پولیس کی جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی۔ پانچ افراد سکھر اسپتال میں دوران علاج چل بسے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر  پہنچ گئے، دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں ، گھروں اور دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ تنگ گلیوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، لوگ سائیکلوں اور رکشا پر اپنے پیاروں کو طبی امداد کیلئے اسپتال  لے کر جا رہے ہیں۔ دھماکے پر وزیرااعظم میاں محمد نواز  شریف کی جانب سے بھی شدید مذمت کی گئی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑھ سے اکھاڑ پھیکنیں گے۔دھماکے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے سوگ کا اعلان کیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker