تازہ ترینکھیل

ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت میچ میں ’سچن ٹنڈولکر‘ نہیں کھیلیں گے

لاہور(نمائندہ سپورٹس) کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے دوران تاریخ میں یہ پہلی بار ہو گا کہ کسی ورلڈ کپ میں کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ میں بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کھیل کا حصہ نہیں ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سچن ٹنڈولکر کو یہ انوکھا اعزاز حاصل ہے کہ آج تک ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ہر میچ میں وہ بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرتے رہے۔ 1992میں جب سچن کا کیرئیر ابھی ابتداء میں ہی تھا تو انہیں ورلڈ کپ کے دوران عمران خان کی قیادت میں کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کیخلاف کھیلنے کا موقع ملا۔ اس کے بعد سے لے کر پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک پانچ ورلڈ کپ میچ کھیلے جا چکے ہیں اور سچن ان تمام ہی میچوں میں کھیل کا حصہ رہے۔ ان تمام میچوں میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے رکھی ہے۔ اور یوں مسلسل 23 سال بعد بھارتی ٹیم کو سچن ٹنڈولکر کے بغیر ہی پاکستان کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ یہ امر یقینی طور پر شائقین کی دلچسپی کا باعث ہو گا کہ اس بار بھی بھارتی ٹیم پاکستان کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائے گی یا پاکستانی ٹیم اس مرتبہ تاریخ بدل دے گی

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: پاکستان میں حادثات کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ لاعلمی ،احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنا ہے . ظفر اقبال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker