بین الاقوامیتازہ ترین

پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام دی نیو بنگلے ہال بر منگھم میں عظیم الشان جلسہ

لیڈز ( ایس ایم عرفان طا ہر سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام دی نیو بنگلے ہال بر منگھم میں عظیم الشان جلسہ عام انعقاد پذیر ہوا جس کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کو تقویت پہنچانا اور شہدائے کشمیر سے اظہا ر یکجہتی تھا لندن ، بر منگھم ، ما نچسٹر ، لیڈز ، بریڈ فورڈ ، والسل ، کیتھلے ، شفیلڈ ، نو ٹنگھم سمیت برطانیہ بھر سے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے اس جلسہ عام میں بھرپور شرکت کی اس جلسہ عام جسے شہدائے کشمیر کانفرنس کے نام سے منصوب کیا گیا تھا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلا ول بھٹو زرداری ، فریال تا لپور اور وزیراعظم آزادکشمیر چو ہدری عبدالمجید سمیت دیگرز اہم جماعتی قا ئدین نے بھی خطاب کرنا تھا لیکن سیکیورٹی وجوہا ت کی بنائ پر انہیں جلسہ گاہ میں آنے کی اجازت نہ دی جا سکی اس پر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے حکومتی نمائندوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے جیا لوں نے شدید احتجاج بھی ریکارڈ کروایا  جلسہ شروع ہو نے سے قبل چند مخصوص افراد نے اس کا مکمل با ئیکا ٹ کرتے ہو ئے بھرپور احتجاج بھی کیا جلسہ کے شرکائ سے مرکزی خطاب کرتے ہو ئے وزیراعظم آزادکشمیر کی اہلیہ شگفتہ مجید نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہدائ اور غازیوں کی وارث جما عت ہے اور اس سے وابستہ مرد وخواتین سبھی اپنے قائدین کے ساتھ نسبت رکھتے ہو ئے اپنے قا ئد شہید ذوالفقار بھٹو کے سیاسی عقا ئد اور نظریا ت پر تہہ دل سے پہرا دیتے رہیں گے انہو ں نے کہاکہ ہما ری آل اولا د اور مال ابھی اپنی جما عت کی آبیا ری کے لیے قربان ہے ۔ سنیئر وزیر چو ہدری محمد یسین نے کہا کہ بر طانیہ جو خود کو ایک بہت بڑی جمہوری قوت کہلا تا ہے اور خود کو جمہو ر کی ماں سمجھتا ہے ہما رے قا ئد بلا ول بھٹو زرداری اور وزیراعظم کو جلسہ میں شرکت کرنے کی اجازت نہ دیکر اچھا نہیں کیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ بلا ول بھٹو زرداری نے اپنے نانا اور اپنی والدہ مرحومہ کے عہد کو آگے برھا تے ہو ئے بھا رت کو خاصا مشکل میں ڈال دیا ہے اور کشمیریوں سے جو وابستگی ہما ری پاکستان پیپلز پارٹی کی قیا دت مدتو ں سے چلی آرہی ہے اسے مزید مضبوط اور مستحکم کر دیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کشمیریوں کے ساتھ جما عت کا تجدید عہد نبھا نے کے لیے یہ جلسہ منعقد کیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ افسوس ہے کہ برطانوی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیا دت کو تحفظ فراہم کرنے اور جلسہ میں شرکت کرنے کی اجازت نہ دیکر انتہائی افسوس ناک عمل کیا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ چو ہدری پر ویز اشرف وزیر ہا ئو سنگ آزادکشمیر نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اس جذبہ نے ہمیشہ ہی کشمیریوں کا دل جیتا ہے کہ جہا ں کشمیری قوم کا پسینہ گرے گا تو وہا ں پیپلز پارٹی کے قائدین کا خون گرے گا اور ان کے ساتھ اپنی وابستگی اور تعلق کو ہمیشہ قائم و دائم رکھیں گے اور اس میں کو ئی رکاوٹ نہیں آئے گی ۔ وزیر مذہبی امور آزادکشمیر چو ہدری افسر شاہد نے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو نے جمہو ریت کی خا طر قربانی دی تھی اور رہتی دنیا تک ان کا نام زندہ و جا وید رہے گا ۔ سردار عابد حسین عابد چیئرمین پبلک اکا ئونٹس کمیٹی نے کہا کہ تا ریخ گواہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر موڑ پر کشمیر کے حوالہ سے مضبوط موقف اختیا ر کیا ہے انہو ں نے کہا کہ کشمیری قوم کی ترجمان حقیقت میں پیپلزپارٹی کا طرہ امتیا ز ہے اور اس مشن کو ہمیشہ آگے بڑھا تے رہیں گے ۔ سردار جا وید ایو ب وزیر جنگلا ت آزادکشمیر نے کہا کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کی قیا دت تیسری نسل میں منتقل ہو چکی ہے اور قربانیو ں کا یہ لا زوال سلسلہ اب بھی جا ری ہے انہو ں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جو حالیہ دنو ں میں پاکستان کے اندر بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی بھینٹ چڑھ چکا تھا اسے دوبارہ تقویت پہنچا نے اور اجا گر کرنے کے لیے آج پاکستان پیپلز پارٹی کی قیا دت نے قدم آگے بڑھا ئے ہیں کوئی سازش اس تحریک کو کبھی بھی روکنے میں کامیاب نہیں ہوس کے گی ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ بھا رتی ایجنسیوں اور ایجنٹو ں نے کشمیریوں کی حما یت میں منعقدہ اس جلسہ کو ناکام کرانے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے جو کہ ایک شرمناک فعل ہے  تقریب سے وزیر تعلیم چو ہدری مطلوب انقلابی ، وزیر مال چو ہدری علی شان سونی ، چو ہدری جا وید بڈھا نوی وزیرخوراک آزادکشمیر ، عبدالسلام بٹ وزیر سیاحت آزادکشمیر، را جہ واجد الرحمان مشیر وزیراعظم آزادکشمیر اور دیگر ز نے بھی خطا کیا اس موقع پر معزز مہمانا ن گرامی میں شرکت کرنے والوں میں شامل ہیں سپیکر آزادکشمیر اسمبلی سردار غلام صادق خان  مشیر حکومت آزادکشمیر را جہ مبشر اعجاز ، خواجہ کلیم الرحمن ، محمد آصف مغل ، ذوالفقار اعظم ،  وزیر بحا لیا ت آزادکشمیر عبد الماجد خان ، چو ہدری قاسم مجید ، آمنہ بخت مرزا ، شکیل رضا ایڈووکیٹ، بیر سٹر تنویر چو ہدری ، میا ں مقبول احمد خاں، بیر سٹر شا زیہ انجم ، را جہ نجا بت حسین ، سردار عبدالرحمن ، چو ہدری شا ہنواز ، چوہدری اخلا ق احمد، چو ہدری محمد عارف ، چو ہدری حبیب، را جہ شوکت علی ، را جہ افضال خاں ، سید عاصم جا وید شاہ ، خواجہ ذوالفقار ، چو ہدری منیر ، چو ہدری شبیر ، چو ہدری خضر رحمن ، رفا قت حسین اعوان ، چو ہدری حسن اشرف اور دیگرز اس جلسہ عام میں لیڈز سے پاکستان پیپلز پارٹی بر طانیہ کے مرکزی رہنما چو ہدری علی شان سابقہ مشیر وزیر حکومت آزادکشمیر کی قیا دت میں سینکڑوں افراد کا قا فلہ بھی شامل ہو نے کے لیے برمنگھم پہنچا جن میں با وا محمد صدیق ، کونسلر محمد اقبال ، سیکرٹری جنرل سائو تھ لیڈز کمیونٹی الا ئنس گو ہر الماس خان ، حاجی سلیمان ، چو ہدری محمد حنیف ، چو ہدری یعقوب حسین ، کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزادکشمیر چو ہدری عبدالقیوم ، چو ہدری ادریس شان ، کونسلر محمد عارف ، کو نسلر محمد رفیق ، عبدالرئوف سہگل ، حاجی عبدالمجید ، حاجی محمد اعظم ، اعجاز بٹ ، معروف بٹ ، انجم میر ، زاہد حمید ، مقصود اور دیگرز بھی شامل ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button