تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:جماعت اسلامی کا قافلہ 21نومبر کوروانہ ہو گا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو سے جماعت اسلامی کا قافلہ 21نومبر کو صبح دس بجے ڈاکٹر داؤد پرویز کے میڈیکل سٹور سے روانہ ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کے لئے سینکڑوں افراد کا قافلہ 21نومبر بروز جمعہ صبح دس بجے مقامی امیر ڈاکٹر داؤد پرویز مغل کی دکان کے سامنے سے روانہ ہوگااور مینار پاکستان جانے والے افراد سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ وقت مقررہ پر آجائیں جہاں سے ویگنوں ، کاروں اور بسوں پر مشتمل قافلہ لاہور کے لئے روانہ ہوگا ۔ اس سلسلے میں شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے اور جگہ جگہ بینر ، اشتہار اور فلیکس لگا کرعوام کو اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف نے جہاز سے پاکستانی قوم کیلئے ویڈیو پیغام جاری کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker