پاکستانتازہ ترین

طاہر القادری لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے

لندن(ڈیسک نیوز)عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے ،روانگی کے وقت طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ان کی جنگ اسٹیٹس کو کیخلاف ہے، وہ قاتلوں کی بنائی ہوئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے ،ہمیں ایسی تحقیقات تسلیم نہیں جس میں پنجاب کے افسران ہوں، ٹیم میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے افسران ہونے چاہئیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ پنجاب حکومت ماڈل ٹاؤن واقعےکی منصوبہ ساز ہے،طاہر القادری نےسوال کیا کہ جو ڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر کیوں نہیں لائی جاتی،جسٹس نجمی کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے اجلاس کے متعلق طاہر القادری کا کہنا تھا کہ وہ ایسی جے آئی ٹی کو تسلیم نہیں کرتے جس میں پنجاب کے افسران شامل ہیں، شہباز شریف کو اب استعفیٰ دے دینا چاہئے، اور جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے افسران کو شامل کرنا چاہئے

یہ بھی پڑھیں  لندن اولمپکس : چین نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker