تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:11کروڑ رو پے کی لاگت سے تعمیر ہونے والاٹراما سنٹرالتوا کا شکار

daskaڈسکہ(نامہ نگار)ڈسکہ میں 11کروڑ رو پے کی خطیر لاگت سے تعمیر ہو نے والاٹراما سنٹر فنڈز جاری ہو نے کے باوجود التوا کا شکار ،علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیات کاخادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے ٹراما سنٹرفوری تعمیر کروانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کی سیاسی سماجی شخصیات کے پر زور مطالبہ پر خادم اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ڈسکہ سول ہسپتال میں ٹراما سنٹر کی تعمیر کا حکم جاری کیا جس کی تعمیر پر تقریبا 11کروڑ رو پے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ٹراما سنٹر کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری ہو نے کے باوجود ٹراما سنٹر التوا کا شکار ہے یاد رہے کہ سیالکوٹ سے گوجرانوالہ60کلومیٹر کے فاصلہ پر حادثات کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کے لیئے سول ہسپتال ڈسکہ کے علاوہ کوئی اور ہسپتال نہیں ہے اس لیئے روڈ ایکسیڈنٹ کی صورت میں زخمیوں کو سیالکوٹ یا گوجرانوالہ لے جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں راستہ ہی میں دم توڑ جاتی ہیں اس لیئے علاقہ کے لوگوں کے پر زور اصرار اور مطالبہ پر خادم اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ڈسکہ سول ہسپتال میں11کروڑ رو پے کی خطیر رقم سے ٹراماسنٹر کی تعمیر کی منظوری دی فنڈز جاری ہو نے کے باوجود ٹراما سنٹر التوا کا شکار ہے اور روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمیوں کو سہولیات موجود نہ ہو نے کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیات نے خادم اعلی میاں شہباز شریف سے پر زور مطالبہ کیا کہ ٹراما سنٹر کی تعمیر فوری طور پر کروائی جائے تاکہ قیمتی جانیں ضائع ہو نے سے بچ سکیں ۔

یہ بھی پڑھیں  آگے آگے دیکھییے ! ہوتا ہے کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker