تازہ ترینعلاقائی

کشمیری ن لیگ کو کامیاب کرائیں ،مسائل ہم حل کریں گے ،ضیاء اللہ شاہ

full photoآذادکشمیر(چیف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوارحلقہ PP11راولپنڈی و سابق ممبر پنجاب اسمبلی ضیاء اللہ شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں وکشمیر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں کیونکہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی کشمیری عوام کی خیر خواہ جماعت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آمدہ انتخابات کے سلسلہ میں کشمیری کالونی راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک بھر میں دو تہائی اکثریت حاصل کرتے ہوئے حکومت بنائے گی پیپلز پارٹی نے مہنگائی،لوڈشیڈنگ،کرپشن،لوٹ کھسوٹ،میرٹ کی پامالی اور اقرباء پروری سے عوام کا جینا محال کر دیا ہے مسلم لیگ ن اقتدار میں آ کر ملک سے بے روزگاری،کرپشن اور بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی دہلیز پر سستے انصاف کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے راست اقدامات کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ میرے قائد میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا اب انشاء اللہ 11مئی کو عوام کی مدد سے ملک کی تقدیر بدل دیں گے انہوں نے کہا ملک اس وقت سنگین حالات سے گزر رہاہے دہشت گردی اور بے روزگاری جیسے مسائل نے عوام کو بری طرح جکڑ رکھا ہے وطن عزیزکو ان حالات سے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف جیسے فہم و فراست کی حامل قیادت ہی باہر نکال سکتی ہے عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاست کریں مسلم لیگ ن کے کارکنان مزید ایک لفظ بھی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے خلاف برداشت نہیں کریں گے پیپلز پارٹی کا نام و نشان تو مٹ چکا ہے 11مئی کا سورج عمران خان اور اس کی سونامی کو ساتھ لے کر ہمیشہ کیلئے غروب ہو جائے گا11مئی کا سورج مسلم لیگ ن کی فتح و کامرانی کی نوید بن کر طلوع ہو گا انہوں ں کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد مسلم لیگ ن راول پنڈی میں جدید سہولیات مہیاء کرے گی اور اس شہر کو منی یورپ بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  اسسٹنٹ کمشنر پشین کا شہر میں ناجائز تجاوزات اور گرانفروشی کیخلاف کریک ڈاون

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker