پاکستانتازہ ترین

ریلوے ٹریک پر دھماکے سے بگٹی ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی، 12 افراد زخمی

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) دشت کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے بگٹی ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 12 مسافر زخمی ہوگئے۔بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل دشت کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے بگٹی ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ ریلوے ذرائع کےمطابق اکبر بگٹی ایکسپریس لاہور سےکوئٹہ آرہی تھی کہ دشت کے قریب تخریب کاری کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں انجن سمیت ٹرین کی 9  بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جب کہ واقعے کے بعد جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تخریب کاری کے نتیجے میں بگٹی ایکسپریس کو شدید نقصان پہنچنے کے ساتھ ٹریک کا کچھ حصہ بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں  کوٹ رادھاکشن:جعلی ڈگریوں ،سندوں اور ڈپلوموں کا غیر قانونی کاروبارعروج پر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker