پاکستانتازہ ترین

پانڈو سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے فوجی جوان شہید، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)  : بھارتی فورسز کی جانب سے پانڈو سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا  جوان شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے مظفر آباد کے قریب لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا  جوان شہید ہوگیا تاہم پاک فوج کی جانب سے  بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے  دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں۔ واضح رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اورگولا باری کا سلسلہ جاری ہے جس کی زد میں آکر اب تک فوجی جوانوں سمیت کئی افراد  شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ یہاں بسنے والے شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی علاقے سے نقل مکانی کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!