پاکستانتازہ ترین

لوئردیرمیں میدان کےعلاقے باباگام میں دھماکا,5افراد جاںبحق متعدد زخمی

lower-dirلوئردیر (ڈیسک رپورٹر) لوئر دیر میں میدان کے علاقے باباگام میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں5افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا پیپلزپارٹی کے رہنمامحمدزمین کے بھائی ظاہرشاہ کے قافلے کے قریب ہوا۔ظاہرشاہ پی کے96سے پیپلزپارٹی کے امیدوارمحمدزمین کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جارہے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے بارے میں تفتیش جا ری کہ دھماکا خود کش تھا یا پلانٹڈ ،ابھی تفتیش جا ری ہے ۔امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر روانہ کر دی گئی ہیں ،جبکی سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو اپنے حصار میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  وادی سوات کی گل مکئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker