پاکستانتازہ ترین

بجلی کی قیمت میں47 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

لاہور(نمائندہ خصوصی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں47 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 47 پیسے فی یونٹ کمی سے متعلق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پرسماعت کی، بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق ’’کے الیکٹرک‘‘ اور ’’لائف لائن صارفین ‘‘ کے سوا ملک بھرکی تمام تقسیم کارکمپنیوں پر ہوگا۔ واضح رہے کہ حکومت نے رواں ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ کمی کی تھی جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے آئندہ ماہ کے لئے قیمتوں میں مزید کمی کا عندیہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button