تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ن لیگ سرمایہ داروں کے کندھےکے ذریعےاقتدار حاصل کرناچاہتی ہے،بیگم شفیقہ سکندر

shafiqa skindarاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)این اے144سے پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار بیگم شفیقہ سکندر اقبال نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو اقتدار کی ہوس چین سے نہیں بیٹھنے دیتی گمراہ کن پراپیگنڈہ کرکے عوامی فیصلہ تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک کارنر میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔بیگم شفیقہ سکندر اقبال نے کہا کہ (ن) لیگ دو تہائی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں رہی مگر شہنشاہت نظام مسلط کرنے کی پاداش میں رخصت ہوگئی پیپلز پارٹی نے اپنے سابقہ دور میں سنگل میجارٹی کے ہوتے ہوئے مفاہمتی پالیسی کو فروغ دیا اور تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر ملک و قوم کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی بھرپور جدوجہد کی پیپلز پارٹی کے سابقہ دور میں شروع کئے گئے میگا پراجیکٹ کے ثمرات بہت جلد عوام کو ملنا شروع ہوجائینگے۔بیگم شفیقہ سکندر اقبال نے کہا کہ (ن)لیگ نے پنجاب کی عوام کے اربوں روپے فنڈ سستی روٹی سکیم کے ڈرامہ پر اور چند ہزار لوگوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے میٹروبس منصوبے پر خرچ کرکے پنجاب بھر کے کروڑوں عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے غریب عوام کی فلاح کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، وسیلہ حق پروگرام جیسے فلاحی پروگرام متعارف کرائے جن سے آج ملک کے لاکھوں گھرانے مستفید ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ سرمایہ داروں کے کندھے استعمال کرکے اقتدار حاصل کرنے کے خواب دیکھ رہی ہے جب پیپلز پارٹی عوام کو اپنی طاقت کا سرچشمہ سمجھتی ہے انہوں نے کہا کہ عوام گیارہ مئی کے دن گھروں میں نہ بیٹھے رہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی کامیابی کیلئے تیر نشان پر مہر لگانے پولنگ اسٹیشنوں کا رُخ کریں پیپلز پارٹی ہی مضبوط اور روشن پاکستان کی ضمانت ہے

یہ بھی پڑھیں  پرویز مشرف کا پھر خصوصی عدالت میں پیشی سے انکار، وارنٹ گرفتاری واپس لینے کیلئے درخواست دائر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker