پاکستانتازہ ترین

منور حسن نے اپنے جہاد اور قتال خطاب کی وضاحت پیش کر دی

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کیلئے جہاد اور قتال صرف اور صرف فی سبیل اللہ پر ہی جائز ہے۔ اپنی ذات، اقتدار، عصبیت اور مال و دولت سمیت ہر صورت میں فساد ہے۔لاہور سے جاری بیان میں سید منور حسن کا کہنا تھا کہ مغربی طاقتوں کے غلام اور ان کے نوالوں پر پلنے والوں کا بس نہیں چلتا ورنہ جہادی آیات کو قرآن سے نکال دیتے۔ ہم جہاد فی سبیل اللہ، قتال فی سبیل اللہ اور انفاق فی سبیل اللہ کی بات اس لئے کرتے ہیں کہ احکام الٰہی کی پابندی ہو سکے۔ سید منور حسن کا کہنا تھا کہ جو لوگ ان کے بیان پر سیخ پا ہو رہے ہیں وہ اپنے مطلب کے معنی پہنا کر عوام کو گمراہ اور متنفر کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، دراصل وہ بوری بند لاشوں اور بھتہ خوری جیسی کرتوتوں پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker