تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:مئی کاسورج ن لیگ کی کامیابی کی نوید لیکرطلوع ہوگا،میاں منیر

mian munirاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء امیدوار حلقہNA.144عارف چوہدری اور حلقہ پی پی 190میاں منیر نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کی بساط لپیٹنے والے کرپشن کے بے تاج شہنشاہوں کی رخصت ہونے کا وقت آ گیا ہے۔پوری قوم یکجا ہو کر مسلم لیگ (ن) کے ہاتھ مضبوط کرے اور ان کو بھاری اکثریت سے منتخب کرے مسلم لیگ(ن) منتخب ہو کے عوامی مسائل اور ملک کو درپیش بحرانوں کو ہنگامی بنیادوں پر ختم کرے گی ان خیالات کا اظہارا نہوں نے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے سٹی صدر اکبر خان کی رہائش گاہ پر بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔انہوں نے کہا کہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں اور عوام کے خون پسینے کی کمائی پر ہاتھ صاف کرنے والے سابق حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے گیارہ مئی کا سورج مسلم لیگ کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا جبکہ اس دن سابق ظالم حکمرانوں کی سیاسی زندگی کا بھی خاتمہ ہو گا اور اس دن ملک میں عوامی حکومت قائم ہو گی انہوں نے کہا کے منتخب ہو کے عوامی مشاورت سے میگا پروجیکٹ کی تکمیل کی جائے گی اور نوجوانوں کے روزگار کا باعزت نظام رائج کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں  خواہشاتِ نفس اورقرآنی ہدایات!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker