پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کے ورکرزکو گرفتار نہ کیا جائے: لاہور ہائیکورٹ

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کی 30 نومبر سے قبل گرفتاریوں کو روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت میں سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ پولیس تحریک انصاف کے کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کر رہی ہے، پرامن احتجاج جمہوری حق ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پرامن احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!