لاہور(نمائندہ خصوصی) عمران خان کاعلاج کرنی والے ڈاکٹرشفیق نے کہاہے کہ عمران خان بالکل ٹھیک ہیں،اُن کے سرپر چند ٹانکے لگائے ہیں۔ ڈاکٹرشفیق نے بتایا کہ عمران خان مکمل ہوش میں ہیں،اُن کے سر پر چھ انچ لمبا زخم آیا ہے،عمران خان کو خون کی کوئی ضرورت نہیں،عمران خان کوشوکت خانم اسپتال منتقل کردیاگیا۔