تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:اس وقت خواتین ہرمیدان میں سرگرم عمل ہے،جہانزیب اعوان ڈی سی او

بہاولنگر ( رانا فیصل رحمن)ڈی سی اوبہاولنگر محمد جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ پسماندہ خواتین کو فنی تعلیم دے کرمعاشی استحکام اورروزگارمل سکتاہے اوراس سے غربت کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔ یہ بات انہوں نے ضلع کونسل ہال بہاولنگر میں پنجاب سمال انڈسٹریزکارپوریشن کے آرٹیزن آف چولستان پروجیکٹ کی قرضہ جات کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں پروجیکٹ انچارج قراۃ العین ،ای ڈی اوفنانس ایس ڈی خالد،جوائنٹ ڈائریکٹرپنجاب سمال انڈسٹرزکارپوریشن بہاول پورمحمد سعید شامی، بہروز رحیم ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایس آئی سی بہاول نگرمحمد خالد،منیجربی او پی محمد متین،کوارڈنیٹر سیپ فائزہ عروج اور ہنرمندخواتین نے شرکت کی۔ڈی سی اوبہاولنگر محمد جہانزیب اعوان نے مزید کہا کہ اس وقت خواتین ہرمیدان میں سرگرم عمل ہے اور گذشتہ دہائیوں میں معاشرے میں جو صنفی امتیازروارکھا جاتاتھا اس میں بہت حدتک تبدیلی رونماہوچکی ہے ۔ پروجیکٹ انچارج قراۃ العین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب سمال انڈسٹریزکارپوریشن کے پروجیکٹ آرٹیزن آف چولستان کے تحت تین ماہ کی ٹریننگ کا چوتھا سیشن اس وقت چل رہا ہے اور 90بچیوں کو سلائی کڑھائی کی تربیت دے کر پاس آؤٹ کیا گیاہے اوران ہنرمند بچیوں اور دیگر اداروں کی سلائی کڑھائی میں ڈپلومہ ہولڈزکو 25ہزارروپے فری مارک اپ قرضہ فراہم کیا جارہا ہے ۔جس کی ساڑھے 3سال میں واپسی کیلئے 625روپے پر ماہوارقسط ہوگی اوراس وقت 40خواتین کو 25ہزاروپے کے قرضہ کے چیک دیئے جارہے ہیں اور حکومت نے اس مقصدکیلئے4ملین مختص کئے ہیں جو کہ ریوالولنگ فنڈکی طرح کام کرے گا۔بعدازاں ڈی سی اونے ہنرمند خواتین میں قرضہ جات کے چیکس بھی تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیں  دربار عالیہ حضرت پیرثناء محمد چشتی ؒ اورجشن عید میلاد النبی ﷺ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker