پاکستانتازہ ترین

لفٹر ہل رہا ہے،مجھے لگتا ہے میں گر جاؤں گا، گرنے سے پہلے عمران خان کے الفاظ

captain-khanلاہور(نمائندہ پاک نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ روز زخمی ہونے سے قبل اپنے گارڈ سے کہا کہ لفٹر ہل رہا ہے،مجھے لگتا ہے کہ میں نیچے گر جاؤں گا،اگلے ہی لمحے وہ لفٹر سے نیچے جاگرے اور ان کا سر پھٹ گیا۔ خیال رہے کہ عمران خان جس لفٹر سے نیچے گرے تھے اسے اونچا کرنے کے لئے لکڑی کے تختے لگائے گئے تھے۔ علاوہ ازیں اس بارے میں بھی چھ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ عمران خان کے گرنے کا واقعہ حادثاتی نہیں بلکہ قاتلانہ حملے کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کے لئے پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھی اس نکتے کو بار بار تفتیش کا حصہ بنانے پر غور کیا گیا کہ سٹیج پر چڑھنے کے دوران جس “6 نمبر” کی کالی شرٹ میں ملبوس شخص کی کمر عمران کو لگی تھی وہ اتفاقیہ لگی یا پھر کسی منصوبے کا حصہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں  مشرف غداری کیس، سپریم کورٹ نے تمام درخواستیں نمٹا دیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker