تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر: ضلع کونسل ہال میں نیشنل ایکشن پلان آگاہی کے سلسلے میں سیمینار کاانعقاد

بہاولنگر (رانا فیصل رحمن)بہاولنگر ضلع کونسل ہال میں نیشنل ایکشن پلان آگاہی کے سلسلے میں سیمینار کاانعقادڈی سی او،ڈی پی او، ممبر صوبائی اسمبلی علماء کرام ، انجمن تاجران ، کیبل آپریٹرز ، پرنٹنگ پریس کے مالکان،وکلاء ،سکولوں ، کالجز اور اسلامہ یونیورسٹی سب کیمپس بہاولنگر کے اساتذہ ، طلباء و طالبات اور سول سوسائٹی کے افراد کی شرکت سیمینارمیں بچوں نے \” بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے\” کے نغمے پر خوبصورت ٹیبلو پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر ضلع کونسل ہال میں نیشنل ایکشن پلان آگاہی کے سلسلے میں سیمینار کاانعقا د کیا گیاسیمینار میں ڈی سی او محمد خضر افضال چوہدری، ڈی پی او منتظر مہدی، ممبر صوبائی اسمبلی رانا عبدالرؤف ، مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام ، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے افراد ، انجمن تاجران ، کیبل آپریٹرز ، پرنٹنگ پریس کے مالکان،وکلاء ،سکولوں ، کالجز اور اسلامہ یونیورسٹی سب کیمپس بہاولنگر کے اساتذہ ، طلباء و طالبات اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی سی او بہاولنگر محمد خضر افضال چوہدری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ایک ایسا لائحہ عمل ہے جس پر عمل درآمد سے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔ اور دہشت گردی کے ناسور کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہے۔ تاکہ ہمارے معاشرے میں امن و سکون کی فضا قائم ہو ڈی سی او نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان سے بڑھ کر ہمارے لیے اور کچھ نہیں ہے یہ ملک ہے تو ہم ہیں اوراس وطن کی حفاظت اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے ہمیں بحیثیت ایک قوم سیسہ پلائی دیوار بن جانا چاہیے۔اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دینا چاہیے۔ دیگر مقرین میں ممبر صوبائی اسمبلی رانا عبدالرؤف اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منتظر مہدی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر بلاتفریق عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اور اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف طبقات سے اپیل کی کہ وہ نیشنل ایکشن پلان پر پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ شرپسند عناصر کی بیخ کنی کی جا سکے۔ گے۔ سیمینار میں ڈسٹرکٹ پبلک پروسیکوٹر امتیاز چیمہ نے ساؤنڈ آرڈینیس، اسلحہ ، وال چاکنگ ، ایم پی او اور عارضی کرایہ داری کے آرڈینینسوں میں ترامیم سے متعلق مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ سیمینار میں ڈی پی ایس کے بچوں نے \” بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے\” کے نغمے پر خوبصورت ٹیبلو پیش کر کے حاضرین پر رقت طاری کر دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker